رَأَيْتُ وَرْدَةً حَمْرَاءَ میں وَرْدَةً اور حَمْرَاءَ دونوں منصوب ہیں۔
وَرْدَةً کی علامتِ نصب فتحہ اور تنوین ہے، کیونکہ وہ منصرف ہے۔ حَمْرَاءَ کی علامتِ نصب فتحہ بغیر تنوین ہے، کیونکہ وہ غیر منصرف ہے۔
اسی طرح مَرَرْتُ بِزَيْنَبَ میں زینب حالتِ جر میں ہونے کے باوجود فتحہ لیتا ہے۔