پہلی دو مثالوں میں دونوں حصوں کا نام لے کر معنی سمجھیں۔
إِنْ تَجْلِسْ أَجْلِسْ
شرط: اگر تم بیٹھو گے۔ جواب: تو میں بیٹھوں گا۔
إِنْ تَضْرِبْنِي أَضْرِبْكَ
شرط: اگر تم مجھے مارو گے۔ جواب: تو میں تمہیں ماروں گا۔
تَضْرِبْنِي کے ساتھ لگا ہوا نِي ”مجھے“ کا معنی دیتا ہے۔ اس لاحقے سے پہلے بْ پر جزم کا سکون برقرار ہے۔