لَيْسَ زَيْدٌ قَائِمًا
ترجمہ: زید کھڑا نہیں ہے۔
لَيْسَ: فعلِ ماضی ناقص، مبنی بر فتح؛ نفی کرتا ہے۔
زَيْدٌ: اسمِ لیس، مرفوع بالضمہ۔
قَائِمًا: خبرِ لیس، منصوب بالفتحہ۔
ما اور لا اس سبق میں فعل نہیں، حروف ہیں؛ پھر بھی مخصوص شرطوں کے ساتھ اسم و خبر کا ایسا ہی اعراب پیدا کرتے ہیں۔