«جَاءَنِي مُسْلِمِيَّ»، «رَأَيْتُ مُسْلِمِيَّ»، «مَرَرْتُ بِمُسْلِمِيَّ».
ترجمہ: میرے مسلمان میرے پاس آئے؛ میں نے اپنے مسلمانوں کو دیکھا؛ میں اپنے مسلمانوں کے پاس سے گزرا۔
پہلے جملے میں مُسْلِمِيَّ فاعل, دوسرے میں مفعول بہ, اور تیسرے میں اسم مجرور ہے۔ لفظ کی ظاہری صورت ایک جیسی ہے، مگر تینوں کی نحوی حیثیت الگ ہے۔ آگے ہر اصل جملے کی مکمل ترکیب ہوگی۔