لَيْتَ الطَّالِبَ حَاضِرٌ
ترجمہ: کاش طالب علم حاضر ہوتا۔
«لَيْتَ»: حرفِ تمنی و نصب؛ «الطَّالِبَ»: اسمِ لیت منصوب؛ «حَاضِرٌ»: خبرِ لیت مرفوع۔
لَعَلَّ الْمَرِيضَ سَلِيمٌ
ترجمہ: امید ہے بیمار شخص خیریت سے ہو۔
«لَعَلَّ»: حرفِ ترجی و نصب؛ «الْمَرِيضَ»: اسمِ لعل منصوب؛ «سَلِيمٌ»: خبرِ لعل مرفوع۔
تمنّی کسی مطلوب بات کی آرزو ہے، اور ترجّی کسی ممکنہ بات کی امید۔