نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الْإِيمَانِ (صحیح مسلم: 35a)
آسان مفہوم: ایمان کے ستر سے کچھ زیادہ حصے ہیں، اور حیا1 ایمان کا ایک حصہ ہے۔
اس حدیث کو صحابی حضرت ابو ہریرہؓ سے صرف ابو صالح نے نقل کیا۔ ابو صالح تابعی ہیں؛ اس لیے یہاں تابعیوں کے طبقے میں ایک راوی ہے۔
1. حیا: ایسی شرم جو اچھائی کی طرف مائل کرے اور برائی سے روکے۔