وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا اسْتَحْمَلَ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ فَقَالَ: «إِنِّي حَامِلُكَ عَلَى وَلَدِ النَّاقَةِ». فَقَالَ: مَا أَصْنَعُ بِوَلَدِ النَّاقَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: «وَهَلْ تَلِدُ الْإِبِلَ إِلَّا النُّوقُ؟»
ترجمہ: ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے سواری مانگی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: میں تمہیں اونٹنی کے بچے پر سوار کراؤں گا۔ اس نے عرض کیا: اونٹنی کے بچے کا میں کیا کروں گا؟ فرمایا: کیا اونٹوں کو اونٹنیاں ہی نہیں جنتیں؟
ماخذ: ترمذی، ابوداؤد۔
مزاح اس حقیقت پر مبنی تھا کہ بڑا اونٹ بھی کسی اونٹنی ہی کی اولاد ہوتا ہے۔ بات حقیقت کے خلاف نہ تھی، لیکن غیر متوقع انداز نے خوش طبعی پیدا کی۔