معضل وہ حدیث ہے جس کی سند سے دو یا دو سے زیادہ راوی لگاتار حذف ہوں۔
• «دو یا زیادہ» راویوں کی تعداد بتاتا ہے۔
• «لگاتار» بتاتا ہے کہ حذف شدہ راوی ایک دوسرے کے بعد تھے۔
اگلی مثال میں امام مالک اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے درمیان دو واسطے بیان نہیں ہوئے۔