عام اردو میں کسی مجمع سے خطاب کو تقریر کہتے ہیں۔ یہاں یہ مطلب نہیں۔
حدیث میں تقریر: آپ ﷺ کے علم میں کسی کی بات یا کام آئے اور آپ ﷺ کی رضامندی ظاہر ہو، مثلاً اسے دیکھ کر منع نہ فرمائیں۔
• خالدؓ کے واقعے میں آپ ﷺ کو کھانے کا علم تھا۔
• آپ ﷺ نے اسے حرام بھی نہیں بتایا اور کھاتے ہوئے منع بھی نہیں فرمایا۔
• آپ ﷺ کا خود نہ کھانا، یہاں منع کرنے کے معنی میں نہیں تھا۔