مشرکین کے مختلف اعتراضات پر قرآنِ کریم میں کئی سورتوں کے اندر متنوع طریقوں سے گفتگو ہوتی ہے۔ ایک ہی مرکزی حقیقت کبھی سوال، کبھی مثال، کبھی تاریخی شہادت اور کبھی عقلی احتجاج کی صورت میں بیان ہوتی ہے۔
یہ تکرارِ بے فائدہ نہیں؛ مخاطب کی حالت، سیاق اور مطلوب نتیجے کے مطابق دلیل کے مختلف پہلو سامنے آتے ہیں۔ کسی مقام پر آباء کی تقلید کا نقص واضح ہوتا ہے؛ دوسرے مقام پر خالق و مخلوق کا فرق؛ تیسرے میں انبیاء کی مشترک دعوت۔
علمِ جدل سے حاصل ہونے والا بنیادی اصول یہ ہے: دعویٰ صحیح سمجھو، محلِ نزاع متعین کرو، مناسب دلیل لاؤ اور قرآن کے خطابیہ اسلوب کو اس کے مقصد کے ساتھ پڑھو۔ اگلے مقام سے یہود کے متعلق قرآنی گفتگو کا مستقل بیان شروع ہوتا ہے۔