والكناية: هي ما استتر معناه
کنایہ وہ لفظ ہے جس کا مرادی معنی پوشیدہ ہو۔
پوشیدگی سے مراد لفظ کا بے معنی ہونا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ مطلوب شرعی مفہوم الفاظ سن کر خود بخود متعین نہیں ہوتا۔ ایک تعبیر بیک وقت کئی مناسبتوں اور وجوہ کی طرف جا سکتی ہے۔
مثلاً أنت بائن (تم جدا ہو) کا لفظ جدا ہونے کا مفہوم تو واضح کرتا ہے، لیکن طلاق کے باب میں اس سے مراد کون سی جدائی ہے، اس کی تعیین کے لیے مزید قرینہ درکار ہوتا ہے۔ اس لیے یہ صریح طلاق کے برابر نہیں۔