فاء کی دلالت سمجھنے کے لیے ایک ہی اصول کافی نہیں، کیونکہ قانونی جملوں میں مختلف اجزاء ہوتے ہیں۔
مثال 1: «جاء زيد فعمرو» — زمانی تعقیب۔
مثال 2: «إن دخلت الدار فأنت طالق» — شرط اور نتیجے کا تعلق۔
مثال 3: «أبشر فقد أتاك الغوث» — بیانِ علت۔
ان مثالوں میں ایک چیز مشترک ہے: بعد کا جزو پہلے سے بے ربط نہیں۔ مگر رابطے کی نوعیت مختلف ہے۔ فقہی نتیجہ نکالتے وقت عبارت میں شرط، قبول، اذن یا سبب میں سے جو عنصر واقعۃً موجود ہو اسی کی تحقیق ضروری ہے۔