«أَنْتِ طَالِقٌ غَدًا»
تمہیں کل طلاق ہے۔
«أَنْتِ طَالِقٌ فِي غَدٍ»
تمہیں کل کے اندر کسی وقت طلاق ہے۔
یہ دونوں عبارتیں بظاہر ایک دوسرے کے قریب ہیں، مگر «في» کے اظہار سے ظرف کے کسی حصے کا احتمال پیدا ہوتا ہے۔ امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ کے نزدیک حذف و اظہار کا حکم یکساں ہے اور دونوں میں طلوعِ فجر سے وقوع سمجھا جاتا ہے۔
امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک «في» ظاہر ہونے کی صورت میں وقت کے کسی جز کو مقصود بنانے کی گنجائش ہوتی ہے؛ اس لیے نیت کی بحث پیدا ہوتی ہے۔ یہی حذفِ حرف اور اثباتِ حرف کا اہم اصولی فرق ہے۔