«السنة لغة: الطريقة، وشرعاً: ما واظب عليه الرسول ﷺ أو الخلفاء الراشدون من بعده»
سنت لغت میں طریقے کو کہتے ہیں؛ اصطلاح میں وہ عمل ہے جس پر رسول اللہ ﷺ یا آپ کے بعد خلفائے راشدین نے دوام و اہتمام فرمایا۔
مواظبت کسی طریقے کی باقاعدہ پابندی کو کہتے ہیں۔ یہی وصف سنت کی اس تعریف میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، محض ایک واقعے کا ذکر کافی نہیں۔
یہ خاص تعریف کتاب کے اس باب کی ہے۔ علمِ حدیث میں «سنت» کا دائرہ قول، فعل اور تقریر کے اعتبار سے زیادہ وسیع بیان ہوتا ہے، جیسا کہ سابقہ سبق میں پڑھا گیا تھا۔