اللفظ باعتبار وضعه للمعنى على أربعة أقسام: الخاص والعام والمشترك والمؤول.
لفظ اپنے معنی کے لیے وضع ہونے کے اعتبار سے چار قسموں میں تقسیم ہوتا ہے: خاص، عام، مشترک اور مؤول۔
خاص: کسی متعین معنی کے لیے لفظ۔
عام: بہت سے افراد کو شامل کرنے والا لفظ۔
مشترک: الگ الگ معانی کے لیے وضع ہونے والا لفظ۔
مؤول: مشترک معانی میں سے دلیل کی بنیاد پر ایک معنی کو ترجیح دے کر مراد لینا۔
اس سبق میں خاص کی تفصیل ہوگی؛ باقی اقسام ان کی اپنی جگہ پڑھائی جائیں گی۔