وَأَكْرَمُهُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَطْوَعُهُمْ وَأَتْبَعُهُمْ لِلْقُرْآنِ
اور اللہ تعالیٰ کے ہاں ان میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ فرمانبردار ہو اور قرآن کی زیادہ پیروی کرنے والا ہو۔
ولایتِ خاصہ تقویٰ اور فرمانبرداری کے مرتبے سے متعلق ہے۔
أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
سن لو! اللہ کے دوستوں پر نہ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ (یونس: 62)
الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ
وہ جو ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کرتے رہے۔ (یونس: 63)
اطاعت اور تقویٰ میں اضافہ ولایتِ خاصہ کے مرتبے کو بلند کرتا ہے۔