نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ فَعَلَّمَهُ سَيِّدَ الْمُرْسَلِينَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
روح الامین اس کلام کو لے کر نازل ہوئے اور انہوں نے سردارِ رسولاں حضرت محمد ﷺ تک اسے پہنچایا۔
روح الامین حضرت جبرائیل علیہ السلام ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی وحی ان کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ تک پہنچی۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام پیغام پہنچانے والے امین فرشتے ہیں؛ اس کلام کے خالق یا مستقل مصنف نہیں۔ اسی طرح رسول اللہ ﷺ وحی کو لوگوں تک پہنچانے والے اللہ کے برگزیدہ رسول ہیں۔