وَلَا شَيْءَ مِثْلُهُ.
کوئی چیز اس کی مثل نہیں۔
اللہ تعالیٰ مخلوقات کی مشابہت سے پاک ہیں۔ مخلوق کی ذات اللہ تعالیٰ کی ذات جیسی نہیں اور مخلوق کی صفات اللہ تعالیٰ کی صفات جیسی نہیں۔
کسی صفت کے معنی کو سمجھانے کے لیے مثال دی جائے تو اس سے اس صفت کی حقیقت مخلوق کی صفت جیسی نہیں ہو جاتی۔ سمجھانے کا طریقہ الگ ہے اور حقیقت میں مشابہ ہونا الگ۔