اس عقیدے کے متعلق دو اشکال پیدا ہوتے ہیں۔
اشکالِ اول: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کے لیے مثالیں بیان کرنے سے منع کیا گیا ہے، مگر قرآن ہی میں اللہ تعالیٰ کے نور کی مثال بیان ہوئی ہے۔ ان دونوں باتوں میں تطبیق کیسے ہوگی؟
اشکالِ دوم: اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کوئی مثل نہیں، مگر اللہ تعالیٰ کے نور کی مثال بیان ہوئی ہے؛ تو کیا اس سے اللہ تعالیٰ کی مثل ثابت ہو جائے گی؟
پہلے اشکال میں مثال بیان کرنے کی ممانعت زیرِ بحث ہے اور دوسرے میں حقیقی مماثلت کا سوال ہے۔