مشرکین نے اپنی طرف سے یہ خیال قائم کیا تھا کہ جس طرح کسی بڑے آدمی تک پہنچنے کے لیے چھوٹے کا واسطہ ضروری ہوتا ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے لیے بھی کسی واسطے کی ضرورت ہے۔
اس خیال کی بنا پر انہوں نے بتوں کو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھا اور ان کی عبادت کرنے لگے۔
یہ طریقہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں اپنی طرف سے مثال قائم کرنے کی صورت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا حکم یا بیان اور انسان کی گھڑی ہوئی تشبیہ برابر نہیں ہو سکتے۔