وَكُلُّ شَيْءٍ يَجْرِي بِتَقْدِيرِهِ وَمَشِيئَتِهِ
اور ہر چیز اللہ تعالیٰ کی تقدیر اور مشیت کے مطابق واقع ہوتی ہے۔
تقدیر اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ فیصلے سے متعلق ہے اور مشیت اس کے چاہنے سے۔ کوئی عمل اس کی مشیت سے الگ یا اس کی قدرت کے مقابل آزادانہ پیش نہیں آتا۔
اس عموم میں انسان کے اعمال بھی شامل ہیں، اگرچہ بندہ انہیں اپنے اختیار سے انجام دیتا ہے۔