وَهُوَ مُتَعَالٍ عَنِ الْأَضْدَادِ وَالْأَنْدَادِ
اللہ تعالیٰ ہر ضد اور ہر مثل و شریک سے بلند و برتر ہیں۔
ضد ایسا مخالف ہے جو مقابل کھڑا ہو، اور ند برابر یا مثل کو کہتے ہیں۔ مخلوق میں مقابلے اور ضد کے لیے افراد کے درمیان ایک حد تک مماثلتِ قوت ممکن ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی ذات، قدرت اور صفات کسی مخلوق جیسی نہیں؛ اس لیے اس کا کوئی حقیقی ضد یا برابر کا شریک نہیں۔