وَأَمَرَهُمْ بِطَاعَتِهِ وَنَهَاهُمْ عَنْ مَعْصِيَتِهِ
اور اللہ تعالیٰ نے بندوں کو اپنی اطاعت کا حکم دیا اور نافرمانی سے منع فرمایا۔
امر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی کام یا قول کی پابندی کا حکم ہے، جبکہ نہی کسی کام یا قول سے روکنے کا حکم ہے۔
جس بندے کو نیکی کا حکم اور برائی سے منع کیا جاتا ہے، وہ اپنے افعال میں جواب دہ ہے؛ احکام کی یہ پابندی بے معنی نہیں۔