حَيٌّ کا معنی زندہ ہونا ہے، جبکہ لَا يَمُوتُ کے ذریعے واضح کر دیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کی حیات میں موت کا کوئی امکان نہیں۔
مخلوق کے لیے زندہ ہونا اور بعد میں موت آنا جمع ہو سکتے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کی حیات اس طرح نہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے؛ ان کی حیات موت سے پاک ہے۔