خُلّت کی ایک توضیح یہ ہے کہ محبت دل میں اس طرح داخل ہو اور رچ بس جائے کہ پوری زندگی پر اس کا اثر ظاہر ہونے لگے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قلب میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی گہرائی اور ان کی اطاعت و وفاداری اس شرف کی عظمت کو ظاہر کرتی ہے۔ خلیل اللہ کی نسبت میں صرف لفظی دوستی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ سے گہری محبت کا معنی نمایاں ہے۔