حضرت موسیٰ علیہ السلام کی خصوصیت کلیمُ اللہ ہونا ہے۔ ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے کلام کی حقیقت قرآنِ کریم میں واضح طور پر بیان ہوئی ہے۔
وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيمًا
اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا۔ (النساء: 164)
یہ خصوصیت ان کی نبوت کے عظیم امتیازات میں سے ہے۔ اسے محض استعارہ قرار دینے کے بجائے اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق برحق مانا جاتا ہے۔