حضرت موسیٰ علیہ السلام کو یہ خاص شرف حاصل تھا کہ اللہ تعالیٰ سے کلام کے لیے کوہِ طور کی طرف جاتے اور اللہ تعالیٰ سے گفتگو فرماتے۔
کلیم اللہ کا لقب اسی مخصوص فضیلت کو ظاہر کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے کلام کی حقیقت ثابت ہے، لیکن اس کی کیفیت کو انسانوں کے بولنے سننے کے عام طریقوں پر محمول کرنا درست نہیں۔