مُلّا علی قاریؒ کی توضیح میں خَلّت کا ایک معنی حاجت اور ضرورت ہے۔ اس معنی کے لحاظ سے خلیل وہ ہے جس کے سامنے انسان اپنی حاجتیں رکھے، پریشانیوں میں اسی کی طرف رجوع کرے اور اپنی ضروریات کے پورا ہونے کے لیے اسی پر اعتماد رکھے۔
انسانوں میں دوستی اور تعاون ممکن ہے، لیکن کسی انسان کے اختیار میں یہ نہیں کہ ہر حالت میں دوسرے کی تمام حاجات پوری کردے۔ تمام امور میں کامل اعتماد کا حقیقی محل اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے۔