يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ
اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو مضبوط قول کے ذریعے دنیا کی زندگی میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے اور آخرت میں بھی۔ (ابراہیم: 27)
الْقَوْلِ الثَّابِتِ سے ایمان کا پختہ کلمہ مراد ہے۔ دنیا میں اس پر ثابت قدمی اور آخرت میں اس کا نفع دونوں آیت کے مضمون میں داخل ہیں۔ قبر کے سوالات میں مؤمن کی ثابت قدمی اسی مضمون کی توضیح کرتی ہے۔