حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے شام کے وقت ایک آواز سنی اور فرمایا: يَهُودُ تُعَذَّبُ فِي قُبُورِهَا
یہودیوں کو ان کی قبروں میں عذاب دیا جا رہا ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب الجنائز)
یہ روایت عذابِ قبر کے وقوع پر ایک مستقل حدیثی دلیل ہے۔ اس میں غیبی حالت کا علم رسول اللہ ﷺ کو اللہ تعالیٰ کی عطا سے ہوا اور آپ ﷺ نے اس کی خبر دی۔