حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں چار امور الگ الگ ذکر ہوئے:
عَذَابِ الْقَبْرِ — قبر کا عذاب۔
عَذَابِ النَّارِ — آگ کا عذاب۔
فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ — زندگی اور موت کی آزمائشیں۔
فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ — دجال کا فتنہ۔
یہ ترتیب ظاہر کرتی ہے کہ عذابِ قبر کو محض قیامت کے بعد کے عذاب کا دوسرا نام نہیں کہا جا سکتا۔ ہر ذکر کا اپنا محل ہے۔