وَبِعَذَابِ الْقَبْرِ لِمَنْ كَانَ لَهُ أَهْلًا وَسُؤَالِ مُنْكَرٍ وَنَكِيرٍ فِي قَبْرِهِ عَنْ رَبِّهِ وَدِينِهِ وَنَبِيِّهِ عَلَى مَا جَاءَتْ بِهِ الْأَخْبَارُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنِ الصَّحَابَةِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ
اور عذابِ قبر پر ایمان رکھتے ہیں، اس شخص کے لیے جو اس کا مستحق ہو، نیز قبر میں منکر نکیر کے سوالات پر کہ وہ اس کے رب، دین اور نبی کے متعلق پوچھیں گے، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ اور صحابۂ کرام سے منقول ہے۔
عذابِ قبر اور سوالِ قبر غیب سے متعلق وہ امور ہیں جن کی بنیاد قرآن کی آیات اور رسول اللہ ﷺ کی احادیث ہیں۔