وَكَمَا أَنَّهُ مُحْيِي الْمَوْتَى بَعْدَمَا أَحْيَا اسْتَحَقَّ هَذَا الِاسْمَ قَبْلَ إِحْيَائِهِمْ
جس طرح اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ کرنے کے بعد «محیی الموتیٰ» کہلانے کے مستحق ہیں، اسی طرح زندہ کرنے سے پہلے بھی اس نام کے مستحق تھے۔
محیی الموتیٰ — مردوں کو زندہ فرمانے والا۔ یہ نام کسی ایسے کمال کی علامت نہیں جو پہلی بار قیامت کے دن حاصل ہو۔
زندہ ہونے کا واقعہ اپنے وقت میں ظہور پاتا ہے، مگر اس کمال کا مستحق اللہ تعالیٰ پہلے سے ہیں۔