ذَلِكَ بِأَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
یہ اس لیے ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کی قدرت کسی ایسی چیز سے حاصل نہیں ہوتی جسے پیدا کرنا ہو۔ تخلیق سے پہلے بھی وہ قادر تھے اور تخلیق کے بعد بھی قادر ہیں۔
قدرت اللہ تعالیٰ کی صفتِ کمال ہے؛ مخلوق کا وجود قدرت کے ظاہر ہونے کا موقع ہے، اس کے پیدا ہونے کا سبب نہیں۔