وَمَا أَنْتَ بِمُؤْمِنٍ لَنَا
اور آپ ہماری بات ماننے والے نہیں ہیں۔ (یوسف: 17)
حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کے کلام میں بِمُؤْمِنٍ لَنَا کا معنی ہماری بات سچ ماننا ہے۔ یہی استعمال اس بات کی تائید کرتا ہے کہ ایمان کے اصل لغوی مفہوم میں تصدیقِ خبر شامل ہے۔
لفظِ ایمان جب شرعی سیاق میں آتا ہے تو اس کی متعلقہ خبر، یعنی رسول اللہ ﷺ کے لائے ہوئے دین، کی تعیین بھی ضروری ہوتی ہے۔ محض کسی غیر متعلق خبر کو سچا مان لینا شرعی ایمان نہیں بنتا۔