أَنْ تَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غَافِلِينَ
تاکہ قیامت کے دن تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہم تو اس بات سے بے خبر تھے۔
ربوبیت کے اس اقرار سے انسان کے سامنے اللہ تعالیٰ کو اپنا رب ماننے کی بنیاد قائم ہوتی ہے۔ قیامت میں اس حقیقت سے قطعی لاعلمی کا عذر پیش نہیں کیا جا سکے گا۔ عہد کا مقصد محض الفاظ ادا کرانا نہیں، ربوبیت کی گواہی کا اثبات ہے۔