لِأَنَّ الْعِلْمَ عِلْمَانِ: عِلْمٌ فِي الْخَلْقِ مَوْجُودٌ، وَعِلْمٌ فِي الْخَلْقِ مَفْقُودٌ
علم دو قسم کا ہے: ایک وہ جو مخلوق کو دیا گیا ہے اور دوسرا وہ جو مخلوق کو نہیں دیا گیا۔
علمِ موجود وہ ہے جس کی خبر اللہ تعالیٰ نے بندوں کو دی۔ علمِ مفقود وہ ہے جس تک بندوں کی رسائی نہیں دی گئی۔ تقدیر کا پوشیدہ راز دوسری قسم میں داخل ہے۔ ان دونوں کو خلط ملط کرنے سے ایمان اور علم دونوں میں خلل پیدا ہوتا ہے۔