وَعَلَى الْعَبْدِ أَنْ يَعْلَمَ أَنَّ اللَّهَ قَدْ سَبَقَ عِلْمُهُ فِي كُلِّ كَائِنٍ مِنْ خَلْقِهِ
بندے کو یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کو اپنی مخلوق میں ہر ہونے والی چیز کا پہلے ہی سے علم ہے۔
کائنات میں جو چیز معرضِ وجود میں آتی ہے وہ پہلے سے اللہ تعالیٰ کے علم میں ہوتی ہے۔ کسی نئی چیز کا پیدا ہونا اللہ تعالیٰ کے لیے نیا علم حاصل ہونے کا سبب نہیں بنتا۔ تقدیر اسی کامل اور سابق علم کے مطابق ہے۔