فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى طَوَى عِلْمَ الْقَدَرِ عَنْ أَنَامِهِ وَنَهَاهُمْ عَنْ مَرَامِهِ
اللہ تعالیٰ نے مخلوق سے تقدیر کے اس پوشیدہ علم کو لپیٹ کر رکھا اور اس کی تہ تک پہنچنے سے منع فرمایا۔
جو امور واضح حکم، ہدایت اور ذمہ داری کے طور پر دیے گئے ہیں انہیں اختیار کرنا انسان کے ذمہ ہے۔ جو حقیقت اللہ تعالیٰ نے اپنے علم میں رکھی ہے، اس تک پہنچنے کا دعویٰ کرنا بندے کے علم کی حد سے باہر ہے۔