«فَوَجَدْتُ يَدَ الضَّيَاعِ قَدْ غَالَتْ إِحْدَى الرِّقَاعِ»
میں نے دیکھا کہ ضائع ہونے کے ہاتھ نے ایک پرچی چھین لی ہے۔
عورت واپس گنتی کرتی ہے تو ایک پرچی نہیں ملتی۔ ید الضیاع میں ضائع ہونے کو ایک ہاتھ والے شخص کی طرح پیش کیا گیا ہے؛ اس لیے یہ استعارۂ مکنیہ کی مثال ہے۔ حقیقی بات صرف اتنی ہے کہ ایک تحریری رقعہ اس کے قبضے سے نکل گیا۔