«وَلَا أَنْقِمُ وَلَوْ لَدَغَنِي الْأَرْقَمُ»
اور میں انتقام نہیں لیتا، خواہ مجھے زہریلا سانپ ہی ڈس لے۔
أَنْقِمُ بدلہ لینے یا دل میں انتقام کا جذبہ رکھنے کا فعل ہے۔ لَدَغَنِي اس نے مجھے ڈسا؛ الْأَرْقَم ایک خاص طرح کے سانپ کے لیے آتا ہے۔ لدغني الأرقم میں خطرناک اذیت کا ایک محسوس منظر پیدا ہوا ہے۔
«لا أَتَظَلَّمُ» میں شکوہ نہ کرنے اور «لا أَنْقِمُ» میں انتقام نہ لینے کا فرق ہے۔ دونوں مل کر اس خود ستایشی سلسلے کو انتہائی حلم و درگزر کے دعوے پر ختم کرتے ہیں۔