«والأصل الذي لا يعدل عنه ما لم تمس حاجة إلى زيادة الارتباط هو الضمير»
اصل رابط ضمیر ہے؛ جب تک زیادہ ربط کی ضرورت نہ ہو اس سے عدول نہیں کیا جاتا۔
ضمیر ایک واضح مرجع کو بعد کے جملے میں واپس لاتی ہے۔ جب یہ مرجع صحیح طور پر متعین ہوجائے تو سامع کو معلوم ہوتا ہے کہ دوسری عبارت پہلی میں مذکور کس شخص یا شے کی کیفیت ہے۔ واو کبھی اس تعلق کو اور زیادہ صریح بنا دیتی ہے، لیکن اسے ضمیر کا لازمی بدل قرار دینا درست نہیں۔