«وإن كان الفعل مضارعًا منفيًا فالأمران جائزان»
اور اگر فعل مضارع منفی ہو تو واو کا آنا اور نہ آنا، دونوں جائز ہیں۔
منفی مضارع کیفیت کے نہ پائے جانے کی خبر دیتا ہے۔ اس کے سبب کیفیت کے حصول سے جو مثبت مضارع کی خاص مشابہت تھی وہ باقی نہیں رہتی، اس لیے واو کی گنجائش ہوتی ہے۔ تاہم منفی مضارع بھی صاحبِ حال کی حالت ظاہر کر سکتا ہے؛ یہی وجہ ہے کہ واو کے بغیر آنا بھی صحیح ہے۔