تشبیہِ مرسل میں اداتِ تشبیہ صراحتاً موجود ہوتی ہے۔
«هُوَ كَالْبَحْرِ كَرَمًا»
وہ سخاوت کے اعتبار سے سمندر کی مانند ہے۔
یہاں کاف نے دونوں طرفوں کے اشتراک کو واضح رکھا، اور «كرمًا» سے وجهِ شبہ بھی معلوم ہوگیا۔ اس لیے یہ مرسل اور مفصل ہے۔
مؤکد اور مرسل کا فرق ادات کے ذکر یا حذف سے بنتا ہے؛ وجهِ شبہ کے ذکر یا حذف سے نہیں۔