ولا عيب فيهم غير أن سيوفهم
ان میں کوئی عیب نہیں، سوائے اس کے کہ ان کی تلواریں…
ایسے اسلوب میں آغاز بظاہر عیب کے استثنا کا انتظار پیدا کرتا ہے، لیکن آگے ایسی بات آتی ہے جو فی الواقع مدح ہوتی ہے۔ اس سے پہلی مدح مزید مؤکد ہوجاتی ہے۔ اس کے برعکس تأكيد الذم بما يشبه المدح میں ظاہری طور پر خوبی کا احتمال پیدا کرکے عیب کو مزید مضبوط کیا جاتا ہے۔
اصل فرق یہ ہے کہ مستثنیٰ کے مقام پر آنے والا مضمون حقیقتاً تعریف ہے یا مذمت؛ صرف «غير» یا «إلا» دیکھ کر صنعت متعین نہیں ہوتی۔