زيد كالأسد في الشجاعة
زید بہادری میں شیر کی طرح ہے۔
اس مثال میں زید مشبہ، اسد مشبہ بہ، «کاف» اداتِ تشبیہ، اور شجاعت وجہِ شبہ ہے۔ چار ارکان کی موجودگی سے فقرہ واضح تشبیہ ہے، اگرچہ کلام میں بعض ارکان کا حذف بھی جائز ہے۔
ہر تشبیہ میں حقیقی مساوات مقصود نہیں؛ کسی ایک وصف میں اشتراک کو ظاہر کرنا مطلوب ہوتا ہے، اور کبھی مبالغے کی غرض سے مشبہ بہ کو اس وصف میں زیادہ نمایاں فرض کیا جاتا ہے۔