اگر پہلا جملہ خبر اور دوسرا دعائیہ انشاء ہو تو عام اعتبار سے ان کے درمیان کمالِ انقطاع ہوسکتا ہے۔ لیکن کہیں فصل کا نتیجہ غلط معنی ہو تو واو کا ذکر ضروری ہوجاتا ہے۔
یہ وصل لدفعِ ایہام ہے: جملوں کی ایک جیسی نوعیت کے سبب نہیں، بلکہ سامع کو ایسے مفہوم سے بچانے کے لیے جو متکلم کا مقصود نہیں۔