وَشَرْطُهُ كَوْنُ عَطْفِ الثَّانِيَةِ عَلَى الْأُولَى مَقْبُولًا بِالْوَاوِ
اس کی شرط یہ ہے کہ دوسرے جملے کو پہلے کے ساتھ واو سے ملانا مناسب ہو۔
جملوں کو واو سے ملانے کے لیے ان کے درمیان کوئی ایسا رشتہ ہونا چاہیے جس کی بنیاد پر سننے والا انہیں ایک گفتگو کے اندر مشترک سمجھ سکے۔ اس کو اصطلاح میں جامع کہا جاتا ہے۔
جامع ہر حال میں دو جملوں کی مکمل ہم معنویت نہیں۔ کبھی دونوں کا موضوع ایک ہوتا ہے، کبھی افعال میں مناسبت، اور کبھی متقابل معانی ایک ہی تصوراتی دائرے میں جمع ہوتے ہیں۔ البتہ کسی نامربوط نسبت کو زبردستی واو سے ملانا فصاحت کے خلاف ہوسکتا ہے۔