أَنْتَ لَا تَكْذِبُ
تم جھوٹ نہیں بولتے۔
پہلے مخاطب کو بطور مسند الیہ لانے سے اس کے متعلق نفیِ کذب کا حکم مؤکد ہوتا ہے۔ اس ترکیب کا مفہوم یہ نہیں کہ باقی سب لوگ ضرور جھوٹ بولتے ہیں؛ محض «أنت» کا تقدیم قصر کا قطعی ثبوت نہیں۔
لَا تَكْذِبُ أَنْتَ
تم جھوٹ نہیں بولتے۔
دوسری ساخت میں «أنت» کا محل اور تاکید کا انداز مختلف ہے۔ تقابل کا فائدہ یہ ہے کہ ایک ہی منفی مضمون میں الفاظ کی ترتیب سے زور کا رخ بدل سکتا ہے۔