«وَمِنْهُ الْإِدْمَاجُ: وَهُوَ أَنْ يُضَمَّنَ كَلَامٌ سِيقَ لِمَعْنًى مَعْنًى آخَرَ»
ادماج میں کلام ایک خاص معنی کے لیے لایا جاتا ہے مگر اس کے اندر دوسرا معنی بھی سمو دیا جاتا ہے۔
«أُقَلِّبُ فِيهِ أَجْفَانِي كَأَنِّي أَعُدُّ بِهَا عَلَى الدَّهْرِ الذُّنُوبَا»
میں اس میں اپنی پلکیں پھیرتا رہتا ہوں، گویا ان سے زمانے کے گناہ شمار کررہا ہوں۔
اس شعری منظر میں بے خوابی اور پلکوں کی حرکت کے بیان کے ساتھ زمانے سے شکوہ کا مفہوم بھی داخل ہوگیا۔ ادماج استتباع سے عام ہے: اس میں دوسرا معنی لازماً مدح ہونا ضروری نہیں۔